OthersPosted at: Jan 16 2021 8:58PM مودی چنئی - کیوڈیا ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے
چنئی، 16جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز چنئی اور کیوڈیا سے مختلف مستقر کے لئے سپر فاسٹ ہفتہ وار ٹرین کو پرچم دکھا کر روانہ کریں گے، اور یہ سروس’ اسٹیچو آف یونٹی‘ تک کنکٹی وٹی دے گی۔
جنوبی ریلوے کے ذرائع کے مطابق اتوار کے روز مسٹر مودی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ ایک پروگرام میں ، دابھوئی - چندود براڈ گیج ریل لائن ، چندود - کیوڈیا نئی براڈ گیج ریل لائن ، پرتاپ نگر - کیوڈیا نئے بجلی سیکشن ، دبھوئی جنکشن کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران مسٹر مودی وارانسی ، دادر ، احمد آباد ، حضرت نظام الدین ، ریوا ، پرتاپ نگر اور چنئی سے کیوڈیا تک سات اور کیووڈیا سے پرتاپ نگر کے درمیان چلنے والی ریل گاڑی کو بھی روانہ کریں گے۔
وزیر اعظم ریلوے وزیر پیوش گوئل ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر ، ریاستی وزراء اور جنوبی ریلوے کے عہدیداروں کی موجودگی میں ورچوئل پروگرام کے دوران پریچی تھلایئور ڈاکٹر ایم جی آر چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے نئی چنئی - کیوڈیا سپر فاسٹ ہفتہ واری اسپیشل ٹرین کو پرچم دکھاکر روانہ کریں گے۔
یواین آئی،اظ