OthersPosted at: Jan 22 2021 10:41AM مراٹھواڑہ میں کورونا کے 236 نئے معاملے
اورنگ آباد، 22 جنوری (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 236 لوگوں کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
صحت افسر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت کے دوران انفیکشن سے تین مزید مریضوں کی موت ہوئیں۔
مراٹھواڑہ علاقے کے ضلع ہیڈکوارٹر سے یکجا کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق علاقے کے 8 اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 42 نئے معاملے سامنے آئے اور ایک مریض کی جان گئی۔ اس کے علاوہ ہنگولی میں 24 متاثر اور ایک کی موت، جالنا میں 19 معاملے ایک کی موت، لاتور میں 59، بیڑ میں 30، نانڈیڑ میں 30، پربھنی میں 23 اور عثمان آباد میں 15 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
یو این آئی۔ این یو۔