image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:18 Hrs(IST)
Others

علامہ شبلی نے قوم کو احساس کمتری سے نجات دلانے کے لیے سیرت نگاری کی: پروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین

علامہ شبلی نے قوم کو احساس کمتری سے نجات دلانے کے لیے سیرت نگاری کی: پروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین

حیدرآباد، 24/ جنوری(یواین آئی)”مسلمانوں کو مغربی طاقتوں نے نفسیاتی اعتبار سے کمزور کرنے کی کوشش کی علامہ شبلی نے مسلمانوں کو اس نفسیاتی بیماری سے نجات دلانے کے لیے سیرت نگاری کا سہارا لیا۔اسلامی تاریخ میں سب سے پہلے حضرت امیر معاویہ نے تاریخ نگاری کی طرف توجہ دلائی۔ اس کے طویل عرصے بعد تیرھویں چودھویں صدی میں ابن خلدون اور طبری نے اسلام کی تاریخ لکھی۔مغربی مورخین نے اسلام کی اہم شخصیات کی شبیہ مسخ کرنے کے لیے دانستہ طور پر ان حکمرانوں کی تاریخ لکھی جو نام نہاد مسلمان تھے۔“ ان خیالات کا اظہارپروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین ممتاز نقاد، دانش ور اوراستاد ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لال یونیورسٹی، نئی دہلی نے ”بازگشت“ آن لائن ادبی فورم کی جانب سے گوگل میٹ پر منعقدہ علامہ شبلی نعمانی کی بے مثال تخلیق ”الفاروق“ کے منتخب حصوں کی پیش کش اور گفتگو پر مبنی پروگرام میں بہ حیثیت مہمان خصوصی کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ”الفاروق“ تاریخ نگاری کی روایت اور اصولوں پر پوری طرح کھرا اترتا ہے۔شبلی نے عربوں کی تاریخ نویسی کی روایت اور درایت سے کام لیتے ہوئے سیرتیں لکھیں۔سیرت نگاری کا نقش اول ”الفاروق“اتنا مکمل، معیاری اور عمدہ ہے کہ یہ آج بھی بہترین سوانح تسلیم کی جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ادب خصوصاً کلاسیکی متون کی قرأت اور تفہیم کے حوالے سے بازگشت آن لائن ادبی فورم کی پیش رفت قابل رشک ہے۔
پروفیسر بیگ احساس،نامور افسانہ نگار اور سرپرست بازگشت آن لائن ادبی فورم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ شبلی چاہتے تو حالی کی طرح غالب اور سر سید جیسی کسی شخصیت کا انتخاب کرسکتے تھے لیکن ان کی نظر میں غالب اور سرسید کے کردار فکر اور عملی توازن کا کوئی مثالی نمونہ نہیں تھے کہ جنھیں مشعل راہ بنا کر قوم کا نشاۃ ثانیہ ممکن ہوتا۔ شبلی نے ’ہیروز آف اسلام‘ کا سلسلہ شروع کیا جو ہندوستان میں اسلام کے احیا کی ایک عملی اور نفسیاتی کوشش تھی۔ ان کامقصد نوجوانوں کے ضمیر میں ملت کی خودی کا احساس جگانا اور اجتماعی شعور کو اسلامی نہج پر لگانا تھا۔ شبلی اردو کے پہلے ادیب ہیں جنھیں تاریخ و فلسفہ میں ربط باہمی کا خیال پیدا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ”الفاروق“ تاریخی تحقیقی کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ ”الفاروق“ لکھنے کے لیے شبلی نے مصر شام اور ترکی کے کتب خانوں سے استفادہ کیا۔ وہ قسطنطنیہ، بیروت اور بیت المقدس بھی گئے اور وہاں کے عالموں سے ملاقاتیں کیں۔ یہ رویہ ان کے محققانہ مزاج کا ثبوت ہے۔شبلی کی تحریر کردہ سیرتیں پان اسلامزم کا نقش اول ہیں۔ڈاکٹر ابو شہیم خاں، ایسو سی ایٹ پروفیسر شعبہئ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی نے کہا کہ شبلی نے تاریخی شعور اور علم و آگہی کو بروئے کار لاکر فن تاریخ نویسی اور فن سیرت نگاری کا بہترین امتزاج پیش کیا۔انھوں نے ”الفاروق“ لکھ کر فن تاریخ نویسی کا حق ادا کردیا۔ اورنگ زیب عالمگیر، تاریخ اسکندریہ اور جزیہ پر ان کی تحریریں تاریخی حقائق کی بہترین مثال ہیں۔شبلی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ان کے مشہور خطبات کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔
جناب شاہد رضا ریسرچ اسکالر، تلنگانہ یونی ورسٹی، نظام آبادنے نہایت موثر انداز و اسلوب میں ”الفاروق“ کے منتخب اقتباسات پیش کیے۔ان کی ستائش کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ اکرام نے کہا کہ عزیزی شاہد رضا نے جس طرز میں متن کی پیش کش کی وہ دیگر طلبا کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔ ابتدا میں ڈاکٹر فیروز عالم استاد شعبہئ اردو، مانو نے علامہ شبلی نعمانی (1857-1914) کی حیات و خدمات کا مختصر تعارف پیش کیااور بتایاکہ شبلی نے قوم کو اسلام کے شاندار ماضی سے سبق لے کر اپناحال اور مستقبل سنوارنے کی ترغیب دی۔ الفاروق، المامون، سیرت النبیﷺ، الغزالی وغیرہ سیرتیں اسی مقصد کے تحت لکھی گئیں۔ موازنہ انیس و دبیر، شعرالعجم،سفرنامہ روم ومصرو شام وغیرہ ان کے دیگر اہم علمی وادبی کارنامے ہیں۔شبلی ایم اے اوکالج، علی گڑھ اور ندوۃ العلما سے بھی وابستہ رہے۔ انھوں نے دارالمصنفین جیسا ممتاز ادارہ قائم کیا جو آج بھی فعال ہے۔ انتظامیہ کمیٹی کی رکن ڈاکٹر گل رعنا، استاد شعبہئ اردو، تلنگانہ یونی ورسٹی، نظام آبادنے مہمانوں کا تعارف پیش کیا، جلسے کی بہترین نظامت کی اور پروگرام کے آخر میں اظہارِ تشکر کیا۔اس اجلاس میں ملک و بیرونِ ملک کے شائقین ادب، اساتذہ اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان میں پروفیسر غلام شبیر رانا،پروفیسر اشتیاق احمد، ڈاکٹر سعید نواز،جناب سردار علی،ڈاکٹر عبدالحق، ڈاکٹر ریشماں پروین، ڈاکٹر تلمیذ فاطمہ نقوی،ڈاکٹرخواجہ محمد ضیأ الدین، ڈاکٹرسعید، جناب ملکیت سنگھ مچھانا، جناب سردار علی، ڈاکٹر ہادی سرمدی،محترمہ صائمہ بیگ،محترمہ فرح تزئین، محترمہ افشاں جبیں فرشوری،ڈاکٹر آفاق ندیم خاں، ڈاکٹر اسلم فاروقی، جناب منور علی مختصر،محترمہ مہ جبیں شیخ،محترمہ عظمیٰ تسنیم، محترمہ عظمت دلال،ڈاکٹر عطیہ رئیس،ڈاکٹر امتیاز عالم، ڈاکٹر عبدالرب، ڈاکٹر حنا کوثر،ڈاکٹر کوثر پروین، ڈاکٹر ناظم علی، جناب برکت علی خان،محترمہ سیدہ نجم النسا، جناب قدیر پرویز، وغیرہ خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔
یواین آئی و

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) طویل عرصے سے تشدد سے نبردآزما منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو فائرنگ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تباہی اور مسلح افراد کے ووٹروں کو دھمکیاں دینے کی خبروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image