image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 13:34 Hrs(IST)
Others

ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی

ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی

کلکتہ7مارچ (یواین آئی)وزیرا عظم نریندر مودی نے آج بنگال میں اسمبلی انتخابات کےلئے مہم کا باضابطہ کا آغاز کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو ’’ہم سونار بنگلہ ‘‘ کی تعمیر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں تبدیلی لانے کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے دھوکہ دیا ہے اور اعتماد کو توڑا ہے ۔
وزیرا عظم نریندر مودی نے کلکتہ کے بریگیڈ میدان میںبی جے پی کی عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سونا ر بنگلہ ‘‘ کا خواب پورا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ میں بنگال کی ترقی، سرمایہ کاری ، بنگال کے ثقافت کی حفاظت اور تبدیلی کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے 25سال بنگال کےلئے بہت ہی اہم جب ہندوستان 100ویں یوم آزادی منائے گی اس وقت بنگال ملک کی قیادت کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ بنگا ل میں جمہوریت تباہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عوام میں پولس اور انتظامیہ کا اعتماد ختم ہوچکا ہے ۔ہم وعدہ کرتے ہوئے لوگوں کے اعتماد کو بحال کریں گے ۔اقربا پروری اور خاندانی حکمرانی کا سلسلہ ختم کیا جائےگا ۔
ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لوگوں نے دیدی کو منتخب کیا تھا مگر دیدی نے بھتیجے کو تھوپ دیا ۔بنگال کے عوام آپ سے صرف ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیںکہ ریاست کے معاملات وزیر اعلیٰ کے بھتیجے کیوں چلا رہے ہیں ۔مودی نے کہا کہ تشدد کی وجہ سے ریاست کی ترقی روک چکی ہے ممتا بنرجی ماں ، ماٹی اور مانش کے نام تشدد پھیلارہی ہیں ۔ سڑکوں اور گھروں میں ماؤں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں ، ایک 80 سالہ والدہ پر ڈھائے جانے والے ظلم نے پورے ملک کو اپنا ظالمانہ چہرہ دکھایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کا کھیل ختم ہوچکا ہے ۔لوگ اب بی جے پی کو وٹ دیں گے انہو ں نے کہا کہ تولا بازی اور سنڈیکٹ کا راج ختم کرکے دم لیں گے ۔ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں گھوٹالے کی وجہ سے ریاست کی ترقی روک گئی ہے ۔
وزیر اعظم نے ممتا بنرجی کے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اپنی اسکوٹی بھوانی پور میں نندی گرام کی طرف موڑی لیا ہے ۔اگر دیدی کی اسکوٹی کا گرنانندی گرام میں ہی مقصود ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے گزشتہ ہفتے اسکوٹی کے ذریعہ تیل کے بڑھتے ہوئے دام کی مخالفت کی تھی ۔
مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں علاحدہ پسند طاقتوں کی پرورش کی پے ۔مذہبی بنیاد پر تقسیم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ہرطرف کمل کھل رہا ہے اور امید ہے کہ بنگال میں بھی کمل کھلے گا ۔خیال رہے کہ بنگال میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد مودی کا یہ پہلا دورہ ہے۔
294 نشستوں والی اسمبلی کے انتخابات آٹھ مرحلوں میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک ہونے والے ہیں اور اس کے نتائج 2 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

رانچی، 16 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ میں ای ڈی کی ٹیم زمین گھوٹالے کے معاملے میں پھر سے دارالحکومت رانچی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کی صبح یہاں جہلم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا۔

...مزید دیکھیں
جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

ٹوکیو، 16 اپریل (یو این آئی) جاپان کے کوشیما میں پیر کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image