image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 17:38 Hrs(IST)
Others

جمعیتہ علماء بہار کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد قادری کا حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال، سرکردہ لوگوں کا اظہار تعزیت

جمعیتہ علماء بہار کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد قادری کا حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال، سرکردہ لوگوں کا اظہار تعزیت

پٹنہ، 22 اپریل (یو این آئی) بہار کی معروف سماجی و ملی شخصیت اور جمعیتہ علماء بہار کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد قادری کا آج پونے گیارہ بجے دن میں ا ن کی رہائش گاہ پر حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی عمر 78 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب خانقاہ مجیبیہ میں ادا کی جائے گی اور اسکے بعد باغ مجیبی میں ہی سپرد خاک کئے جائیں گے۔ان کو تنفس کی بیماری تھی لیکن وہ صحت مند تھے اور پے درپے اموات سے دل برداشتہ تھے۔
ناظم نشر و اشاعت جمعیتہ علما بہار ڈاکٹر انوارالہدیٰ کے مطا بق وہ صبح تک بالکل ٹھیک ٹھاک تھے۔ اپنے بیٹے ڈاکٹر فیض احمد قادری سے اخبار اور چشمہ مانگا اور تھوڑی دیر اخبار پڑھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ آج کل جب اخبار کھولئے تصویر کے ساتھ اپنوں کے وفات کی خبر ملتی ہے اس سے کافی پریشان رہتا ہوں اسکے تھوڑی دیر اپنے بیٹے کو کہا کہ مجھے گبھراہٹ ہورہی ہے۔ گزشتہ ایک دو سال سے انکو تنفس کی بیماری تھی تو بیٹے نے فوراً آکسجین لگوایا۔ انہوں نے فوراً آکسیجن کو ہٹوادیا اور کہا کہ جاؤ تم دونو ں میاں بیوی اسپتال جانے کی تیاری کرو۔ جب بیٹے تیار ہوکر اپنے والد کے کمرے میں آتے ہیں تو ان کے جسم میں کسی طرح کی کوئی حرکت نہیں پائی۔
وہ بہار کی دینی و ملی جماعتوں میں ایک بہترین مفکر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ اپنی زندگی کے بیشتر عمر انہوں نے جمعیتہ علماء کے کاز اور کاموں کو آگے بڑھانے میں لگا دیا۔ پٹنہ جنکشن پر مدنی مسافر خانہ کی تعمیر کیلئے ان کو ہمیشہ یاد کیا جائیگا۔ انہوں نے جس جانفشانی کے ساتھ مدنی مسافر خانہ کی کثیر منزلہ عمارت اور مارکیٹ کی تعمیر کرایا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ وہ ہمیشہ تعمیری ذہن کے آدمی تھے۔ ملک و ملت کی سرخروئی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے۔ الحاج غلام سرور کی قیادت والی بہار ریاستی انجمن ترقی اردو میں بہ حیثیت جنرل سکریٹری انہوں نے کئی سالوں تک کام کیا۔ بعد کے دنوں میں وہ جمعیت علماء سے جڑ گئے۔ اس وقت جمعیتہ علماء بہار کے صدر مولانا سیدشاہ عون احمد قادری تھے اور عالم گنج میں اس کا دفتر تھا۔ شاہ عون احمد قادری نے انکو ناظم بنایا اورپھر انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور بعد کے دنوں میں وہ ناظم اعلیٰ بنے۔ اپنے دور میں انہوں نے جمعیتہ علماء بہار کی کئی صوبائی اجلاس کرائے۔ کل ہند اجلاس کرانے کی انکی تمنا ادھوری ہی رہ گئی۔
ان کا تعلق خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف سے تھا۔ انکے والد مولوی فضل احمد قادری بھی کافی سماجی ومتحرک شخصیت تھے۔ الحاج حسن احمد قادری خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف کے ناظم تھے۔ پھلواری شریف ہائی اسکول، پھلواری شریف کے صدر تھے۔ ملت اردو گرلس ہائی اسکول، پھلواری شریف کے نائب صدر تھے۔ وہ لگ بھگ 40 سالوں سے جمعیت علماء سے جڑے تھے۔ جمعیت علماء ہند کے مجلس عاملہ کے رکن رہے۔ مدنی مسافر خانہ ویلفئیر سوسائٹی،پٹنہ کے صدر کے علاوہ مدرستہ البنات امانیہ قادریہ، پھلواری شریف کے سکریٹری، مسلم فنڈ ٹرسٹ کے ممبر بھی تھے۔ وہ کئی سالوں تک بہار ریاستی حج کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔
بہار اقلیتی کمیشن، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ اور بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے بھی ممبر رہ چکے تھے۔ انہوں نے ساری زندگی ملی مسائل کے ساتھ جدوجہد کی، ان کی کاوشوں سے بہت سارے مسائل بھی حل ہوئے۔ان کے پاس معاملات کی مکمل فہرست تھی اور وہ مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سے بھی ٹکر ا جاتے تھے۔جب بھی بہار مقننہ کا اجلاس شروع ہونے ہی والا ہوتا تھا، اس سے کچھ دن پہلے ہی جمعیتہ کے دفتر مدنی مسافرخانہ میں ہنگامی میٹنگیں منعقد کرتے۔مسلم ایم ایل اے، صحافی، دانشور، تمام جماعتوں کے علمائے کرام موجود ہوتے تھے۔.غور وفکر کرنے کے بعد فیصلہ کیاجاتا، اس بار ان امور کو اٹھانا ہوگا، اراکین اسمبلی کو یہ ذمہ داری سونپی جاتی کہ وہ اسے ایوان کے اندر اٹھائیں، ہم باہر سے دباؤ ڈالیں گے۔اس طرح سے بہت سارے معاملات حل ہوتے تھے۔
حسن احمد قادری کام کرنے اور کرانے کا ہنر بہت اچھی طرح سے جانتے تھے۔ انہوں نے حضرت مولانا اسعد مدنی کے ساتھ بہت دنوں تک کام کیا اور اس کے بعد حضرت مولانا ارشد مدنی کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلتے رہے۔ امیر شریعت مولانا منت اللہ رحمانی، مولانا عبد الرحمٰن، مولانا سید نظام الدین اور مولانا محمد ولی رحمانی کے ساتھ ساتھ ملت کے کاموں کو آگے بڑھاتے۔ ملی اتحاد کیلئے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ زندگی کے آخری ایام تک انہوں نے جمعیت علماء کو نہیں چھوڑا۔ جمعیت علماء ان کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ وہ وقت کے پابند اور نہایت ہی منظم شخص تھے۔ مدنی مسافر خانہ میں بلاناغہ روز بیٹھ کر ملت کی فکر کرتے رہتے۔
انکے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے بہار میں ایک بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔ لگاتار تعزیتی پیغامات موصول ہوتے رہے اور ساتھ انکی رہائش گاہ پر لوگ تعزیت کیلئے پہنچنے لگے۔ وہ تمام سیاسی، سماجی، دینی و ملی جماعتوں میں بہت احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت مولانا شمشا د رحمانی، خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی، امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی القاسمی، جماعت اسلامی بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی، امیر مقامی سلطان احمدصدیقی، آل انڈیا ملی کونسل کے نائب صدر مولانا انیس الرحمٰن قاسمی، جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر مولانا خورشید مدنی، شیعہ عالم مولانا امانت حسین، فلیم کے صدر و معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبد الحئی، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہار احمد، اسحاق اثر، محمدحسنین، بہار رابطہ کمیٹی کے سکریٹری افضل حسین، ڈاکٹر انعام ظفر شمسی، مولانا سعد احمد قاسمی، مولانا محب اللہ عرفانی، ڈاکٹر اشرف النبی قیصر، حاجی بلال، مولانا محمد حارث، مولاناخالد انور پورنوی، کے وغیرہ شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
اپوزیشن کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: مودی

اپوزیشن کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے: مودی

گیا، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن جماعتوں کو آئین کو 'سیاسی ہتھیار' کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی نہیں بدل سکتا، خود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی نہیں بدل سکتے ہیں  انڈیا الائنس عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ اگر لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو آئین کو بدل دیا جائے گا گیا میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار جیتن رام مانجھی اور اورنگ آباد سے انتخاب لڑ رہے سشیل کمار سنگھ کے حق میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں آئین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
پہلےجوکچھ ہوا ,اسے بھول جائیں: ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل

پہلےجوکچھ ہوا ,اسے بھول جائیں: ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل

ممبئی ، 16 اپریل (یو این آئی) پہلے جو ہوا اسے بھول جاؤ، ہم سب اکٹھے ہو کر اس ملک اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں -اس طرح کی اپیل شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے مسلمانوں سے اپیل کی اس موقع پر انھوں نےاس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ اس کے بعد اس ملک میں الیکشن ہوں گے یا نہیں ادھو ٹھاکرے نے دادر میں شیوسینا بھون میں ،آئندہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر، مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

جموں، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے لوگوں کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے اولاد کے لئے کام کر رہی ہیں انہوں کا الزام ہے کہ یہی پارٹیاں جموں وکشمیر میں جعلی انکائونٹر کرانے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جموں کے پلوار علاقے میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا”اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج اور ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کی حفاظت کا خواب دیکھتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشنا کو اشتہار دے کر معافی مانگنے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشنا کو اشتہار دے کر معافی مانگنے کی ہدایت دی

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مختلف بیماریوں کے علاج سے متعلق پتنجلی آیوروید کے 'گمراہ کن' اشتہارات اور ایلوپیتھک ادویات کے خلاف بیان دینے سے متعلق توہین عدالت کے معاملے میں منگل کو یوگا گرو بابا رام دیو کے معاملے کی سماعت کی عدالت میں پیش ہونے والے بابا رام دیو کے شاگرد اور پتنجلی آیوروید کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بالکرشن کے غیر مشروط معافی کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کے اندر اشتہار کے ذریعے معافی نامہ شائع کرنے کی ہدایت دی ۔

...مزید دیکھیں
پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بہار کی وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری اور مشہور ماہر امراض چشم منیش کمار یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے بہار کے دونوں مشہور لیڈروں پریم کمار چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو نے منگل کو کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک کیا  جارہا ہے : سنجے سنگھ

منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے : سنجے سنگھ

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے منگل کو کہا کہ دہلی کے لوگوں کے پسندیدہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ جیل میں دہشت گرد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور اس سے دکھی ہو کر انہوں نے ملک کے عوام کو پیغام دیکر کہا ہے کہ وہ دہشت گرد نہیں ہیں آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا 'مسٹر کیجریوال نے دہلی اور ملک کے لوگوں کے لیے بیٹے اور بھائی کی طرح کام کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

پریم کمار چودھری اور منیش کمار کانگریس میں شامل

16 Apr 2024 | 4:58 PM

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بہار کی وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری اور مشہور ماہر امراض چشم منیش کمار یادو آج کانگریس میں شامل ہو گئے بہار کے دونوں مشہور لیڈروں پریم کمار چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو نے منگل کو کانگریس کے بہار امور کے انچارج موہن پرکاش اور ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وکاس شیل سوراج پارٹی کے لیڈر پریم چودھری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔ مسٹر چودھری کا بہار کے 10 اضلاع میں کافی اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے اور خاص طور پر نشاد برادری میں ان کا اچھا اثر ہے۔ وہ کھڑکپور آئی آئی ٹی کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔ بہار کانگریس کے لیڈر اکھلیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ چمپارن ضلع میں ڈاکٹر صاحب کا اچھا اثر و رسوخ مانا جاتا ہے۔ وہ ماہی گیر برادری سے آتے ہیں ۔

میکسویل بریک لے کر خود کو تازہ دم کرنا چاہتے تھے

16 Apr 2024 | 5:33 PM

ممبئی، 16 اپریل (یو این آئی) جسمانی اور ذہنی آرام کی تلاش کررہے رائل چیلنجرز بنگلور کے دھاکڑ بلے باز گلین میکسویل کا بلا اس بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رن نہیں اگل رہا ہے، اس لیے خود کو تازہ دم کرنے کے لیے انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مقابلے میں اپنی جگہ کسی اورکے انتخاب کا مطالبہ کیاتھا۔

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image