image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:49 Hrs(IST)
Others

ِ حج کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولتوں کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا۔مختار عبّاس نقوی

ِ حج کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولتوں کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا۔مختار عبّاس نقوی

ممبئی،25 نومبر(یو این آئی)مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا مختار عبّاس نقوی نے کہا کہ گذشتہ سات برسوں میں ہندوستان سے سفرِ حج کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولتوں کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیاہے انہوں نے یہ بات آج یہاں حج 2022 کی تیّاریوں سے متعلّق حج کمیٹی آف اِنڈیا کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ حج سبسیڈی ختم کرنے، بغیر ’محرم‘ (مرد رشتہ دار) کے مسلم خواتین کے سفرِ حج پر لگی پابندی کو ختم کرنے، تمام حج کے عمل کو صد فیصد ڈیجیٹل کرنے وغیرہ جیسی اصلاحات سے ’اِیز آف ڈوئینگ حج‘ کو قوّت عطا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف اِنڈیا کا پورٹل، حج گروپ آرگنائزرس کا پورٹل، ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ، ’’ اِی۔ مسیحا“ صحت کے ضمن میں سہولیات، مکّہ۔مدینہ میں قیام کے لئے بلڈنگ / ٹرانسپورٹیشن کی معلومات ہندوستان میں ہی فراہم کرنے والی ’اِی۔لگیج ٹیگنگ‘کی سہولیات، اِی۔ویزا، جدید سہولیات سے لیس ’حج موبائل ایپ‘ وغیرہ سے ہندوستانی عازمینِ حج کی سہولیات، تحفظ، آسانیوں کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے اور بھارت میں حج2022کا پورا عمل صد فیصد آن۔ لائن / ڈیجیٹل ہو گا۔ اِنڈونیشیا کے بعد زیادہ تر عازمینِ حج ہندوستان سے روانہ ہوتے ہیں۔
مسٹر نقوی کہاکہ عازمینِ حج کے اِنتخاب کا عمل کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لئے جانے اور ہندوستان اور حکومتِ سعودی عرب کے ذریعہ حج 2022 کے اوقات کے تعیّن کئے جانے والے کورونا پروٹوکال، ہدایات اور رہنما اصولوں کو دھیان میں رکھ کر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج 2022 کے لئے آن۔لائن درخواست دینے کے عمل کا آغاز یکم نومبر سے ہو چکا ہے اور آخری تاریخ 31 جنوری 2022 رکھی گئی ہے۔ حج کے لئے درخواست، آن۔ لائن اور ’حج موبائل ایپ‘ کے ذریعہ کئے جا رہے ہیں۔ اِس کی ٹیگ لائن ” حج ایپ اِن یور ہینڈ“ Haj App In Your Hand ہے۔ اِس میں حج کی درخواست، درخواست فارم بھرنے کی مکمل معلومات، درخواست فارم بھرنے کے عمل کا ویڈیو وغیرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی تک 20 ہزار سے زیادہ عازمینِ کرام نے حج 2022 کے لئے درخواست دی ہے۔ جس میں سو (100) سے زیادہ خواتین نے ’بغیر محر“ کے درخواست دی ہے۔ جبکہ بغیر’محرم‘ (مرد رشتہ دار) کے تقریباً تین ہزار (3000) سے زائد خواتین نے حج 21-22 20 کے لئے درخواست کی تھی۔ بغیر ”محرم“ سفرِحج کے لئے جن خواتین نے حج۔2022اور 2021 کے لئے درخواست دی تھی، ایسی درخواست حج 2022کے لئے بھی قابلِ قبول ہوں گی، بغیر ’محرم‘ کے حج پر جانے والی سبھی خواتین کو بغیر قرعہ اندازی کے حج پر جانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ اس مرتبہ حج 2022 کے لئے اکّیس (۱۲) کے بجائے دس (۰۱) مراکزِ روانگی طے کئے گئے ہیں جن میں احمدآباد، بینگلورو، کوچّی، دِلّی، گواہاٹی، حیدرآباد، کولکاتہ، لکھنؤ، ممبئی اور سری نگر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احمدآباد مرکزِ روانگی سے گجرات کے عازمینِ حج، بینگلورو مرکزِ روانگی سے کرناٹک اور آندھرا پردیش کے چِتّور ضلع کے عازمینِ حج، کوچّی مرکزِ روانگی سے کیرل، لکشدیپ، پدّو چیری، تامل ناڈو، انڈمان اور نکوبار کے عازمینِ حج، دِلّی مرکزِ روانگی سے دِلّی، پنجاب، ہریانہ ہماچل پردیش، چنڈی گڈھ، اتراکھنڈ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان کے عازمینِ حج، سفرِ حج 2022 پر جاسکیں گے۔ گواہاٹی مرکزِ روانگی سے آسام، میگھالیہ، منی پور، ناگا لینڈ، اروناچل پردیش اور سکم کے عازمینِ حج، حیدرآباد مرکزِ روانگی سے آندھرا پردیش اور تیلنگانہ کے عازمینِ حج، کولکاتہ مرکزِ روانگی سے مغربی بنگال، اوڈیشہ، تری پورہ، جھارکھنڈ اور بہار کے عازمینِ حج، حج 2022پر روانہ ہو سکیں گے۔
لکھنؤ مرکزِ روانگی سے مغربی اتّرپردیش کو چھوڑ کر سارے اتّر پردیش کے عازمینِ حج، ممبئی مرکزِ روانگی سے مہاراشٹر، مدھّیہ پردیش، چھتّیس گڈھ، دمن اور دیو، دادرا اور نگر حویلی اور گوا کے عازمینِ حج اور سری نگر مرکزِ روانگی سے جمّوں، کشمیر، لیہہ۔ لداخ۔کارگل کے عازمینِ حج، حج 2022 پر جا سکیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image