image
Friday, Mar 29 2024 | Time 13:20 Hrs(IST)
Others

ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے: دھرمیندر پردھان

ہندوستان  چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے: دھرمیندر پردھان

حیدرآباد، 2 جولائی (یو این آئی) تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے اور آئی آئی ٹی حیدرآباد عالمی سطح پر برانڈ انڈیا کی تعمیر اور بہتر و خوشحال مستقبل بنانے میں ، خاص طور پر امرت کال کے دوران ، اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ ہمیں وزیر اعظم کے خودکفیل ہندوستان کے ویژن کو پورا کرنا ہے۔
مرکزی وزیر نے جدید ترین سہولیات کا افتتاح کیا،بی وی آر موہن ریڈی اسکول آف انویشن اینڈ انترپرینیورشپ (بی وی آر ایس سی آئی ای این ٹی) کا سنگ بنیاد رکھا اورآئی آئی ٹی حیدرآباد میں اپنی نوعیت کے پہلے گرینکو اسکول آف سسٹین ایبل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے ایک تاریخی مفاہمت نامے کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر پردھان نے کہا کہ ہندوستان محض صرف کرنے والا ملک نہیں ہو سکتا۔ ہمیں خود انحصاری کے حصول نیز عالمی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ماڈلز کو اختراع اور قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نے آئی آئی ٹی حیدرآباد پر زور دیا کہ وہ سماجی ضروریات کو پورا کرنے اورکفایتی عالمی حل فراہم کرنے کے لیے اپنے رول کی از سر نو تشریح کرے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی )2020 نئے ابھرتے ہوئے عالمی نظام میں ہندوستان کو سرفہرست رکھنے کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد کو دوردراز کے علاقوں میں تعلیم اور ہنر مندی فراہم کرنے، جوکھم لینے کی حوصلہ افزائی کرنے، روزگار کے متلاشیوں کو روزگار پیدا کرنے والوں میں تبدیل کرنے اور بہترین کارکردگی کے نئے معیار قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہنر مندی زندگی بھر کا عمل ہے اوراین ای پی 2020 ،تعلیمی نظام میں ہنر مندی کی ترقی کو مربوط کرنے پر زور دیتا ہے۔
انہوں نےآئی آئی ٹی حیدرآباد اور صنعت کے ماہرین کو آئی آر 4.0 اور 21 ویں صدی کے روزگار کے بازاروں سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئی آئی ٹی حیدرآباد میں عالمی معیار کا ہنر مندی کا مرکز قائم کرنے کا مشورہ دیا۔
پردھان نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد تحقیق اور اختراع پر زور دیکر ابھرتی ہوئی اور عالمی معیشتوں کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہوگا۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image