OthersPosted at: Sep 26 2022 2:36PM بھارت جوڑو یاترا سینکڑوں لوگوں کی شمولیت کے ساتھ دوبارہ شروع
پلکڑ(کیرالہ)، 26 ستمبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو' یاترا کے 19ویں دن پیر کو اس ضلع کے شورنور میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئی’بھارت جوڑو یاترا ‘ کا کیرالہ مرحلہ صبح 10.30 بجے پٹمبی میں رکے گا۔ اس کے بعد یہ مارچ شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوکر شام 7 بجے پلکڑ کے کوپم پہنچے گا ریاست کی 19 روزہ یہ یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہونے سے قبل سات اضلاع سے گزرے گی اور 450 کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہوگی۔
پانچ ماہ تک چلنے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کنیا کماری سے سری نگر تک ساڑھے تین ہزار کلومیٹر سے زیاد ہ طویل پیدل مارچ ہے۔ یہ پارٹی کے قومی تعلقات عامہ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0908