OthersPosted at: Nov 10 2024 7:00PM کوکی عسکریت پسندوں کا خاتون کسانوں پر حملہ، فوجی اہلکار زخمی
امپھال، 10 نومبر (یو این آئی) کوکی عسکریت پسندوں نے اتوار کو منی پور کے امپھال ایسٹ کے سناسابی لمپک میں خاتون کسانوں پر حملہ کیا جس میں مہار رجمنٹ کا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔
عسکریت پسندوں نے خاتون کسانوں پر طاقتور بموں سے حملہ کیا۔ خواتین وہاں سے ہٹ گئیں اور منی پور پولیس اور مہار رجمنٹ کی ایک مشترکہ ٹیم وہاں پہنچی اور عسکریت پسندوں کا سامناکیا۔ اس دوران ایک فوجی کو بائیں ہاتھ میں گولی لگی۔
منی پور میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان تقریباً 17 ماہ کے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد، جس میں 230 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے، ایک اور حملہ ہوا ہے۔ ہفتہ کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے بشنو پور ضلع کے سیتون علاقے میں کسانوں پر فائرنگ کر دی جس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
یہ تشدد زمین اور وسائل کے کنٹرول پر دونوں برادریوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کا نتیجہ ہے۔ میتئی برادری کے لوگ کوکی برادری پر غیر قانونی امیگریشن اور دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں، جبکہ کوکی برادری میتئی برادری پر زمین اور وسائل پر قبضے کی کوشش کا الزام لگاتی ہے۔
اس تشدد میں بہت سے لوگ مارے جا چکے ہیں، گھر اور کاروبار جلا دیے گئے ہیں اور کئی لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔