OthersPosted at: Nov 10 2024 11:18PM رانچی میں وزیر اعظم مودی کا روڈ شو
رانچی، 10 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام دارالحکومت رانچی میں ایک میگا روڈ شو کیا۔
مسٹر مودی کے روڈ شو میں لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہو کر نریندر مودی کا استقبال کیا۔ مودی نے بھی ہاتھ ہلا کر سب کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم مودی ایک کھلی گاڑی میں میگا روڈ شو کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ رانچی سے بی جے پی امیدوار سی پی سنگھ، ہٹیا سے نوین جیسوال، کانکے سے ڈاکٹر جیتو چرن رام، کھجری سے رام کمار پہان، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ بھی تھے۔ روڈ شو کے دوران سڑک کی دونوں طرف کھڑے لوگوں نے مودی-مودی کے نعرے لگائے۔ مسٹر مودی کے روڈ شو کے لیے انتظامیہ کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ سکیورٹی کے حوالے سے اس روڈ شو کے دوران انڈین پولیس سروس کے 17 افسران سمیت 4 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ م ش۔