OthersPosted at: Nov 11 2024 12:16PM اسمبلی ضمنی انتخاب این ڈی اے اور مہا گٹھ بندھن کے لیے 2025 کے انتخابات کا سیمی فائنل
پٹنہ، 11 نومبر ( یو این آئی ) بہار اسمبلی کی چار اسمبلی سیٹوں تراری، رام گڑھ، بیلا گنج اور امام گنج (محفوظ) سیٹ پر 13 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) اور مہا گٹھ بندھن دونوں کے امیدوار اس انتخاب کو 2025 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا سیمی فائنل سمجھ کر ایک دوسرے کو چیلنج کرتے نظر آئیں گے بہار کے چار اسمبلی حلقوں تراری، رام گڑھ، بیلا گنج اور امام گنج (محفوظ) میں 13 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ان میں سے تین سیٹیں تراری، رام گڑھ اور بیلا گنج میں گرینڈ الائنس کے پاس ہیں، جبکہ واحد سیٹ امام گنج ( محفوظ) این ڈی اے کے پاس ہے۔ تراری پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ (سی پی آئی-ایم ایل) کا قبضہ ہے جبکہ رام گڑھ اور بیلا گنج پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کا قبضہ ہے۔ امام گنج کی نشست ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) کے پاس ہے۔ این ڈی اے اور گرینڈ الائنس دونوں کے تجربہ کار لیڈروں نے انتخابی مہم میں اپنی طاقت لگادی ہے۔ این ڈی اے اور گرینڈ الائنس دونوں کے امیدوار اس ضمنی انتخاب کو اگلے سال 2025 میں ہونے والے اسمبلی کا سیمی فائنل سمجھ کر انتخابی دنگل میں ایک دوسرے کو چیلنج کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ان چاروں سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 38 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 10 امیدوار تراری، 05 رام گڑھ، 09 امام گنج اور 14 بیل گنج میں ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ضمنی انتخاب کی لڑائی این ڈی اے اور مہا گٹھ بندھن کے درمیان ہوگی۔ تاہم اس بار پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے بھی چاروں سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔