SportsPosted at: Mar 18 2016 7:00PM ابھی ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں: دلشان
کولکتہ، 18 مارچ (یو این آئی) افغانستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعرات کو ہوئے مقابلے میں 83 رنز کی تابڑ توڑ اننگز کھیلنے والے سری لنکا کے افسانوی اوپنر تلک رتنے دلشان نے کہا ہے کہ وہ اب بھی کرکٹ کا لطف اٹھا رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دلشان اکتوبر میں 40 سال کے ہو جائیں گے لیکن افغانستان کے خلاف انہوں نے جس قسم کی بلے بازی کی ہے اس سے انہوں نے اپنے کیریئر کو اور طویل کرنے کے اشارے دیے ہیں۔
خود دلشان کا بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی بلے بازی کا پورا لطف اٹھا رہے ہیں اور ابھی ان کا کرکٹ کو الوداع کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔