SportsPosted at: Mar 19 2016 6:48PM سری لنکا کی ٹیم میں ملنگا کی جگہ وانڈرسے شامل
بنگلور، 19 مارچ (یو این آئی) عالمی کپ میں اچھی شروعات کرنے والی سری لنکا کی ٹیم کے تیز گیند باز لست ملنگا گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ لیگ اسپنر جیفری وانڈرسے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
وانڈرسے کو اس سے پہلے بھی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن نئی سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا اور ان کی جگہ سرنگا لکمل کو ٹیم میں جگہ دی گئی تھی۔
وانڈرسے نے گزشتہ سال جولائی میں پاکستان کے خلاف اپنے ٹوئنٹی 20 کیریئر کی شروعات کی تھی اور چار میچوں میں صرف ایک وکٹ ہی لے سکے تھے۔