SportsPosted at: Mar 20 2016 6:36PM رینا اب بھی چوتھے نمبر کے بہترین کھلاڑی : دھونی
کولکتہ، 20 مارچ (یو این آئی) ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پاکستان کے خلاف ہفتہ کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں جیت کے ہیرو وراٹ کوہلی کی تعریف اورکھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے ٹیم کے اسٹار بلے باز سریش رینا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ رینا بہترین بلے باز ہیں اور وہ اب بھی چوتھے نمبر پربلے بازی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں 41 اور 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے رینا کا بلا گزشتہ کچھ وقت سے خاموش ہے اور سری لنکا اور ایشیا کپ میں وہ رن بنانے میں ناکام رہے۔
رینا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بلے سے زیادہ اہم کردار ادا نہیں کر سکے ہیں اور اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں ایک اور صفر رنز ہی بنا سکے ہیں۔