SportsPosted at: Mar 25 2016 7:16PM ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لیں گے واٹسن
میلبورن، 25 مارچ (یواین آئی) آسٹریلیا کے تجربہ کار آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئی سی سی ٹوئنٹی ۔
20 ورلڈ کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا اور اس کے بعد وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو الوداع کہہ دیں گے ۔
واٹسن نے جمعرات کو آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ میں نے 14 سال کے اپنے کیریئر کے دوران کرکٹ سے بہت کچھ پایا ہے ۔