image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 21:32 Hrs(IST)
Sports

میں آج بھی محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کے مخالف: عاقب

میں  آج بھی محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کے مخالف: عاقب

ڈھاکہ ، 26 فروری (یو این آئی)متحدہ عرب امارات کے کوچ اور پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وہ آج بھی محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کے مخالف ہیں۔
2010 لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں عامر کی اسپاٹ فکسنگ کے وقت عاقب پاکستان کے بالنگ کوچ تھے۔
یو اے ای ٹیم کے ساتھ ڈھاکہ میں موجود عاقب نے ایک انگریزی روزنامہ سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایک برا واقعہ تھا۔

image