image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 03:31 Hrs(IST)
Sports

سیکورٹی کا مسئلہ نہیں، دھرم شالہ میں ہوگا میچ: ٹھاکر

سیکورٹی کا مسئلہ نہیں، دھرم شالہ میں ہوگا میچ: ٹھاکر

نئی دہلی، 03 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ دھرم شالہ میں ہندستان اور پاکستان کے درمیان ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میچ کو لے کر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اور یہ میچ اس میدان پر ہی کھیلا جائے گا ۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پي سي اے) کے صدر ٹھاکر نے جمعرات کو یہاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ میری کل ریاست کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی جو بہت مثبت رہی تھی اور مجھے وزیر اعلی سے یقین دہانی ملی ہے کہ وہ ان لوگوں سے بات چیت کریں گے جو اس میچ کی مخالفت کر رہے ہیں۔
ٹھاکر نے ساتھ ہی کہا کہ میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ میچ عالمی کپ کا مقابلہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز کا میچ نہیں ہے۔

image