image
Friday, Apr 19 2024 | Time 16:31 Hrs(IST)
Sports

دھرم شالہ تنازعہ کے لئے ویر بھدر ذمے دار - ٹھاكر

دھرم شالہ تنازعہ کے لئے ویر بھدر ذمے دار - ٹھاكر

نئی دہلی، 09 مارچ (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دھرم شالہ میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے تعلق سے اٹھے تنازعہ کے لئے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کو ذمے دار قرار دیا ہے۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) کے سربراہ اور بی جے پی رہنما ٹھاکر نے آج کہاکہ "میچ کے لئے کورٹ کے احکامات کے بعد وزیر اعلی جی کہتے ہیں کہ ریاست میں ماحول صحیح نہیں ہے۔
ٹورنامنٹ سے ٹھیک نو دن پہلے ان کا ایسا بیان دینا یقینی طور سے سوالات کے گھیرے میں آتا ہے۔

image