SportsPosted at: Mar 14 2016 5:50PM پاکستان خواتین ٹیم میں دھونی اور وراٹ مقبول
نئی دہلی، 14 مارچ ( یو این آئی) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور نائب کپتان وراٹ کوہلی کو اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ مقبول کرکٹر بتایا ہے۔
کپتان میر نے کہا، "کچھ نام مقبول ہیں۔
اگر آپ صرف میرے کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھیں گے تو مجھے لگتا ہے کہ وراٹ کوہلی ٹیم میں سب سے زیادہ مقبول کرکٹر ہیں. لیکن ذاتی طور پر کہوں تو مہندر سنگھ دھونی میرے سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ ہندوستان کے کپتان ہیں۔