image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 23:00 Hrs(IST)
Sports

تنخواہ میں کمی کے باوجود پی سی بی سے جڑیں گے انضمام

تنخواہ میں کمی  کے باوجود پی سی بی سے  جڑیں گے انضمام

کراچی، 18 اپریل (یو این آئی ) پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اگلے چیف سلیکٹر بننے جا رہے سابق بلے باز اور کپتان انضمام الحق کو اپنے ماہانہ تنخواہ میں بھاری کٹوتی برداشت کرنی پڑے گی اور انہیں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ عہدے کے لئے ملنے والی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ روپے کی جگہ اب آٹھ لاکھ روپے ماہانہ ہو گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق پی سی بی اور انضمام کے درمیان ہوئے معاہدے کے بعد سابق کپتان نے آٹھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے پر اپنی رضامندی دے دی ہے۔
افغانستاني ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفی دیے جانے کے بعد انضمام کے پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کا راستہ صاف ہو گیا ہے اور اس بات کا پورا امکان ہے کہ پی سی بی منگل کو ان کے نام کا رسمی طور پر اعلان کر دے گا۔

image