image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:32 Hrs(IST)
Sports

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ صرف جارح مزاج بلے بازوں کا کھیل نہیں: آملہ

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ صرف جارح مزاج بلے بازوں کا کھیل نہیں: آملہ

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ صرف جارح مزاج بلے بازوں کا کھیل نہیں بلکہ ہر مزاج کا کھلاڑی اس طرز میں کامیاب ہوسکتا ہے۔
ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا مزاج مختلف ہوتا ہے لیکن کھیل کی بنیاد ایک ہی ہوتی ہے، تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کی کوشش کرتے ہیں، بہت سارے کھلاڑی زوردار شاٹ کھیلتے ہیں جبکہ کچھ موقع کی مناسبت سے کھیلتے ہیں۔
ہاشم آملہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں، انھیں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بلے باز شان مارش کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

image