RegionalPosted at: Dec 14 2017 11:39AM سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک شروع
سری نگر، 14 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں برفباری اور زمینی تودے گرنے کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے بند سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے آج پھر کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ فی الحال جموں سے سری نگر کی جانب گاڑیوں کو جانے دیا جارہا ہے جبکہ مخالف سمت سے ٹریفک کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بہت سی جگہوں پر سڑکوں سے زمینی تودوں کا ملبہ ہٹادیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی گاڑیوں کو صبح چار بجے سے وادی کشمیر کی جانب جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ شا پ۔1012