RegionalPosted at: Dec 14 2017 11:41AM ڈمپر کی ٹکر سے 7 افراد ہلاک 2 زخمی
بیتول، 14 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے براهمن واڈا گاؤں کے قریب ایک ڈمپر گاؤں والوں کو ٹکر مارنے کے بعد پلٹ گیا، جس سے سات افراد کی موقع پر موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق کل رات بارودی-ملائی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر ہوگئی تھی ۔ قریبی گاؤں والے ان کی مدد کے لئے یکجا ہوئے تھے۔ دریں اثنا، ایک بے قابو تیز رفتار ڈمپسٹر نے گاؤں والوں کو زبردست ٹکر مار دی جس سے موقع پرہی موجود سات افراد کی موت ہوگئی۔
مرنے والوں میں تین افراد کھیلڑی بازار اور تین ناگپور کے بتائے جاتے ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت، سہیل، آدتیہ، اور موہن کے طور پر کی گئی ہے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے تمام مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ملتائی کے سرکاری اسپتال میں بھیج دی ہیں۔
پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔