image
Friday, Apr 19 2024 | Time 12:09 Hrs(IST)
Regional

نرملا سیتا رمن کا دورہ کشمیر، سیکورٹی اور امرناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیا

نرملا سیتا رمن کا دورہ کشمیر، سیکورٹی اور امرناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر، 25 جون (یو ا ین آئی ) مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے پیر کے روز وادی کشمیر کا دورہ کرکے ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور 28 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ وزیر دفاع کا گذشتہ پانچ روز میں دوسرا دورہ جموں وکشمیر ہے۔
اس سے قبل انہوں نے 20 جون کو ضلع پونچھ کا دورہ کرکے مہلوک فوجی اہلکار اورنگزیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ ایک فوجی عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ محترمہ سیتا رمن نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت اور دوسرے فوجی عہدیداروں کے ہمراہ امرناتھ یاترا کے بال تل بیس کیمپ کا دورہ کرکے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا ’وزیر دفاع نے سری نگر میں قائم فوج کی 15 ویں کور کے ہیڈکوارٹر میں وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا‘۔ مذکورہ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ وزیر دفاع کو وادی میں امن وامان کی بحالی کے لئے چلائی جارہی جنگجو مخالف آپریشنوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے بتایا ’محترمہ سیتا رمن کو 28 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے کئے گئے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں جانکاری دی گئی‘۔ وزیر دفاع نے بعدازاں ریاستی گورنر نریندر ناتھ ووہرا سے ملاقات کرکے سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر دفاع نے اس سے قبل 20 جون کو ضلع پونچھ کا دورہ کرکے مہلوک فوجی اہلکار اورنگزیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ اورنگزیب کو جنگجوؤں نے 14 جنوبی کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اغوا کیا تھا۔ اس کی گولیوں سے چھلنی لاش رات دیر گئے گوسو نامی گاؤں سے برآمد ہوئی تھی۔ 4 جیک لی سے وابستہ اورنگزیب شوپیان میں قائم 44 آر آر کے کیمپ میں تعینات تھا۔
یو این آئی ظ ح بٹ ۔ج ا۔م الف

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image