image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:19 Hrs(IST)
Regional

محبوبہ مفتی الزام تراشیوں کے بجائے اپنا گھر درست کریں: بی جے پی

محبوبہ مفتی الزام تراشیوں کے بجائے اپنا گھر درست کریں: بی جے پی

جموں ، 21 جولائی (یو ا ین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے اپنا گھر درست کریں۔ کوئی پڑوسی آکر آپ کے گھر کو ٹھیک نہیں کرے گا۔ پی ڈی پی کے ممبران اسمبلی کہتے ہیں کہ یہ ماما، چچا ، تایا اور بھائی کی جماعت ہے۔ ان باتوں کا اظہار بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے ہفتہ کو یہاں منعقد ایک پارٹی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ جب نامہ نگاروں نے مسٹر رینا سے پوچھا کہ ’محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ پی ڈی پی لیڈران کو این آئی اے کی دھمکی دی جارہی ہے‘ تو بی جے پی صدر کا جواب تھا ’کسی کے گھر میں اگر دراریں ہیں، کسی کے گھر میں اگر کوئی پریشانی ہے، کسی کے گھر میں تکلیف ہے تو اس گھر کو اس کا مالک ٹھیک کرے گا۔ کوئی پڑوسی آکر کسی کا گھر ٹھیک نہیں کرے گا‘۔
انہوں نے کہا ’ہم ان (محترمہ مفتی) کو مشورہ دیں گے کہ وہ اپنا گھر ٹھیک کریں۔ اپنے گھر کو ٹھیک چلاؤ۔ ان ہی کے ایم ایل اے کہتے ہیں کہ یہ ماما، چچا، تایا اور بھائی کی سرکار (جماعت) ہے۔ اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا گھر دیکھ کیسے پھل پھول رہا ہے۔ کھل رہا ہے۔ کمل پورے دیش میں کھل رہا ہے‘۔ بتادیں کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نیوز 18 اردو کے ساتھ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی پی لیڈران کو این آئی اے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے ’میرے پاس میرے کچھ ممبران آگئے۔ میں ان کا نام نہیں لینا چاہوں گی۔ ممبران نے کہا کہ جب ہم پی ڈی پی سے الگ ہونے سے انکار کرتے ہیں تو ہم سے کہا جاتا ہے کہ کوئی بات نہیں ہمارے پاس این آئی اے ہے‘۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے گذشتہ ماہ پی ڈی پی سے تین سالہ اتحاد توڑ کر ریاستی حکومت کو گرادیا۔ حکومت کے گرنے کے بعد پی ڈی پی کے اندر بغاوت شروع ہوئی اور مبینہ طور پر پی ڈی پی کے باغی ممبران اسمبلی ریاست میں ایک نئی حکومت بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔
یو این آئی ظ ح بٹ 13:00

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image