RegionalPosted at: Dec 11 2018 10:59PM مدھیہ پردیش: 126 نتائج کا اعلان، 63 کانگریس، 60 بی جے پی اور 03 آزاد امیدوار جیتے
بھوپال، 11 دسمبر (یواین آئی) مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے آج رات تک کل 230 سیٹوں میں سے 126 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں سے 63 کانگریس، 60 بی جے پی اور 03 سیٹ پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔
اس کے ساتھ ہی کانگریس 51 سیٹوں پر اور بی جے پی 49 سیٹوں پر برتری بنائے ہوئے ہے۔ دو سیٹوں پر بی ایس پی، ایک سیٹ پر ایس پی اور ایک دوسرے پر آزاد امیدوار آگے ہے۔
اسمبلی میں اکثریت کے لئے 116 نشستوں کی ضرورت ہے۔کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی اس جادوئی عددسے فی الحال دور ہیں اور دونوں ہی پارٹیوں کے سینئر لیڈر اور پالیسی ساز دیر رات نئی حکومت کی تشکیل یا اپنے اگلے قدم کو لے کر حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔
جاری،یو این آئی،اظ