image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 09:21 Hrs(IST)
Regional

کانگریس سے محتاط رہیں، یہ طاقت ہی نہیں چالبازی بھی اپناتی ہے: مودی

کانگریس سے محتاط رہیں، یہ  طاقت ہی نہیں چالبازی  بھی اپناتی ہے: مودی

الہ آباد، 16 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کانگریس کو جم کر نشانہ بناتے ہوئے ملک کے لوگو ں کو آگاہ کیا کہ یہ اپنے کام نکالنے کے لئے طاقت ہی نہیں چالبازی بھی اپناتی ہے۔
مسٹر نریندر مودی نے اتوار کو انداوا میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی (کانگریس) نے ہمیشہ عدلیہ اور آئینی اداروں سے خود کو بالا تر خیال کیا ہے، لہذا نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس پارٹی کی ورک کلچراگر اقتدار میں ہے تو" لٹکانا اور اقتدار سے باہر ہے تو دھمکانے"کی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کی جاگیردارانہ سوچ ہے، جو جھکتا نہیں، اس کو توڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ عدلیہ کی ساکھ کو ختم کرنے کے لئے یہ پارٹی قوت ہی نہیں بلکہ چالبازی کا بھی استعمال کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورس کی توہین کرنے کے لئے ملک کبھی بھی کانگریس کو معاف نہیں کرے گا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پرياگراج تپسیا اور سنسکار کی سرزمین ہے۔ یہاں آنے سے ان کو نئی توانائی ملتی ہے۔
جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 2335

خاص خبریں
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ، 19 مارچ (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,726 ہو گئی ہے جب کہ 73,792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پاکستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ

پاکستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد، 19 مارچ (یو این آئی) پاکستان میں منگل کے روزنصف شب کو 5.6 شدت کے زلزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
الیکٹورل بانڈز: سپریم کورٹ نے پھر کہا، ایس بی آئی کو نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات دینی ہوں گی

الیکٹورل بانڈز: سپریم کورٹ نے پھر کہا، ایس بی آئی کو نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات دینی ہوں گی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو عطیات میں شفافیت کی فریاد سے متعلق درخواستوں پر 15 فروری 2024 کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دوبارہ کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکٹورل بانڈز کو غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ جاری کرنے والے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) کو الفا نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات ظاہر کرنے کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، بی آر گووئی، جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے ان تبصروں کے ساتھ ایس بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کو جمعرات تک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی کہ انہوں نے الیکٹورل بانڈز سے متعلق سبھی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
'جھوٹ کی طاقت' مودی کی ضمانت ہے: کھڑگے

'جھوٹ کی طاقت' مودی کی ضمانت ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، اس لیے مودی کی گارنٹی اب جھوٹ کی 'گرینڈ گارنٹی' بن گئی ہے مسٹر کھڑگے نے پیر کو ٹویٹ کیا، "مودی جی نے 17 جولائی 2020 کو ملک سے وعدہ کیا تھا کہ 2022 تک ہر ہندوستانی کے سر پر چھت ہوگی، لیکن سب کو گھر فراہم کرنے کی مودی کی گارنٹی ایک گھپلہ ثابت ہوئی۔

...مزید دیکھیں
دہلی جل بورڈ معاملہ: ای ڈی کے سمن پر کیجریوال پیش نہیں ہوئے

دہلی جل بورڈ معاملہ: ای ڈی کے سمن پر کیجریوال پیش نہیں ہوئے

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی جل بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے ای ڈی نے اتوار کو مسٹر کیجریوال کو سمن بھیجا تھا پارٹی نے ای ڈی کے سمن کو 'غیر قانونی' قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات سے قبل مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ جلد ہی گورنر کے خلاف تمل ناڈو حکومت کی عرضی پر سماعت کرے گا

سپریم کورٹ جلد ہی گورنر کے خلاف تمل ناڈو حکومت کی عرضی پر سماعت کرے گا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے ممبر اسمبلی پونموڈی کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے گورنر گورنر آر این روی کو ہدایت دینے کے مطالبے پر تمل ناڈو حکومت کی درخواست پر جلد ہی سماعت کرے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت بنچ نے سینئر وکیلوں ابھیشیک منو سنگھوی اور پی ولسن کی دلیلیں سننے کے بعد اس معاملے کو فوری سماعت کے لیے درج کرنے کی ان کی درخواست کو منظور کر لیا۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں بی جے پی ۔ اکالی معاہدہ ہو سکتا

پنجاب میں بی جے پی ۔ اکالی معاہدہ ہو سکتا

نئی دہلی، 18 مارچ ( یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے لئے پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شرومنی اکالی دل کے ساتھ اتحاد کرنے کی بات چل رہی ہے اور اگر یہ اتحاد بنتا ہے تو ریاست کی 13 پارلیمانی نشستوں میں سے چار  سے پانچ سیٹیں بی جے پی کے پاس جائیں گی ذرائع کے مطابق بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں 370 کا ہندسہ عبور کرنے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے  اس کے لیے یہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اراکین کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

مظفرنگر:کانسٹیبل نے کیا ٹیچر کا قتل

18 Mar 2024 | 3:32 PM

مظفرنگر:18مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے سول لائن علاقے میں آپسی تنازع میں کانسٹیبل نے ایک ٹیچر کا گولی مار کر قتل کردیا۔

image