اسلام آباد، 19 مارچ (یو این آئی) پاکستان میں منگل کے روزنصف شب کو 5.6 شدت کے زلزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو عطیات میں شفافیت کی فریاد سے متعلق درخواستوں پر 15 فروری 2024 کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دوبارہ کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکٹورل بانڈز کو غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ جاری کرنے والے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) کو الفا نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات ظاہر کرنے کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، بی آر گووئی، جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے ان تبصروں کے ساتھ ایس بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کو جمعرات تک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی کہ انہوں نے الیکٹورل بانڈز سے متعلق سبھی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، اس لیے مودی کی گارنٹی اب جھوٹ کی 'گرینڈ گارنٹی' بن گئی ہے مسٹر کھڑگے نے پیر کو ٹویٹ کیا، "مودی جی نے 17 جولائی 2020 کو ملک سے وعدہ کیا تھا کہ 2022 تک ہر ہندوستانی کے سر پر چھت ہوگی، لیکن سب کو گھر فراہم کرنے کی مودی کی گارنٹی ایک گھپلہ ثابت ہوئی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی جل بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے ای ڈی نے اتوار کو مسٹر کیجریوال کو سمن بھیجا تھا پارٹی نے ای ڈی کے سمن کو 'غیر قانونی' قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات سے قبل مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کیا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے ممبر اسمبلی پونموڈی کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے گورنر گورنر آر این روی کو ہدایت دینے کے مطالبے پر تمل ناڈو حکومت کی درخواست پر جلد ہی سماعت کرے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت بنچ نے سینئر وکیلوں ابھیشیک منو سنگھوی اور پی ولسن کی دلیلیں سننے کے بعد اس معاملے کو فوری سماعت کے لیے درج کرنے کی ان کی درخواست کو منظور کر لیا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ ( یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے لئے پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شرومنی اکالی دل کے ساتھ اتحاد کرنے کی بات چل رہی ہے اور اگر یہ اتحاد بنتا ہے تو ریاست کی 13 پارلیمانی نشستوں میں سے چار سے پانچ سیٹیں بی جے پی کے پاس جائیں گی ذرائع کے مطابق بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں 370 کا ہندسہ عبور کرنے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے اس کے لیے یہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اراکین کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ملزم دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پیر کو مسترد کر دی اور انہیں جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کا حکم دیا جسٹس بیلا ایم ترویدی اور پنکج متھل کی بنچ نے مئی 2023 سے علاج کے لیے (طبی بنیادوں پر) ضمانت پرچل رہے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر جین کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا اور متعلقہ جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کرنے کا حکم دیا۔
...مزید دیکھیں