RegionalPosted at: Mar 25 2019 7:17PM راج ببر نے فتحپور سیکری سےپرچہ نامزدگی داخل کیا
آگرہ:25 مارچ(یواین آئی) بالی ووڈ اداکار و اترپردیش کانگریس کے صڈر راج ببر نے پیر کو آگرہ کے فتح پور سیکری پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن افسر این جی کمار کے آفسر میں پیر کو کافی گہما گہمی رہی۔ کانگریس کے ٹکٹ پر آگرہ سے انتخاب لڑ رہی انکم ٹیکس افسر پریتا ہرت نے اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کیا جبکہ ایس پی۔بی ایس پی اتحاد کے امیدوار منوج سونی ایس پی لیڈر واجد نثار اور بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے ذوالفقار احمد بھٹ کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے۔
اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے امیدوار کے طور پر ایس پی سنگھ بگھیل بھی اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے۔ کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے آمنے سامنے ہونے سے کلٹریٹ احاطے میں کچھ وقت کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے۔ دونوں طرف سے جم کر نعرے بازی کی گئی۔
یواین آئی۔ولی