بارہمولہ،25 مارچ (یو این آئی) بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اشوک کول نے نیشنل کانفرنس کے بارہمولہ پارلیمانی نشست کے امیدوار اکبر لون کے مبینہ طور پاکستان زندہ باد نعرہ دینے کو ووٹ حاصل کرنے کی ایک چال سے تعبیر کیا ہے۔
انہوں نے پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک ایسا شخص جو حلف بھی اٹھاتا ہو اور اسمبلی کا اسپیکر بھی رہا ہو کے لئے ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
کول نے کہا کہ لون کی اس حرکت کو ملک کا کوئی باشندہ برداشت نہیں کرے گا یہ لوگ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چناؤ کے موقعہ پر ایسی باتیں کرکے یہ لوگ صرف ووٹروں کو لھبانے کی کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لون کا یہ کہنا کہ میں نے اسمبلی میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور بہادر ہوگیا ہوں، کا مقصد ووٹروں کو اپنی طرف کھینچنا ہے۔
دریں اثنا بی جے پی نے لون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور انہیں انتخابات سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این آئی ایم افضل