RegionalPosted at: Apr 19 2019 11:44AM خالی خزانے کے بعد بھی قرض معافی: کمل ناتھ
چھندواڑہ، 19 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے 100 دنوں کے اندر خزانہ خالی ہونے کے بعد بھی حکومت نے ریاست کے 50 لاکھ کسانوں کی قرض معافی کا فیصلہ کیا۔
مسٹر کمل ناتھ نے کل ضلع کی چورئی تحصیل میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 22 لاکھ کسانوں کا قرض معاف بھی کئے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گمراہ کرنے والے سن لیں کہ کانگریس حکومت ریاست کے 50 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجلی کے بلوں کو نصف کرنے کا وعدہ پورا کیا، شادی کی اسکیم کے تحت 51 ہزار کی رقم دینے کا وعدہ پورا کردیا۔ باقی کے وعدے بھی پورے کئے جائیں گے۔
اس دوران انہوں نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر پانچ سال پہلے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگایا۔
یو این آئی۔ این یو۔