RegionalPosted at: Apr 19 2019 12:16PM حب الوطنی کے نعروں سے زیادہ بے روزگاری،غریبی جیسے مسئلے اہم:پانڈے
جےپور،19اپریل(یواین آئی)آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اویناش پانڈے نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی)کے حب الوطنی کے نعروں سے زیادہ اہم بے روزگاری،غریبی جیسے مسئلے ہیں،جنہیں نظرانداز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مسٹر پانڈے نے یہاں یواین آئی سے ایک ملاقات میں بتایا کہ کانگریس حب الوطنی میں یقین رکھتی ہے اوردہشت گردانہ حملوں میں قربانی دینے والے بہادر فوجیوں کو مکمل احترام کے ساتھ سلام کرتی ہے،لیکن حب الوطنی جیسے حساس موضوع کو انتخابی مسئلہ نہیں بنانا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کا مسئلہ میڈیا میں زور شور سے اٹھایا جارہاہے جس کے پیچھے وزیراعظم نریندرمودی کا ہاتھ ہے۔
مسٹر پانڈے نے کہا کہ مسٹر مودی کو گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کا حساب دینا چاہئے،لیکن اس بار دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے،غیر ملکی کالا دھن لانے جیسے مسئلوں پر انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی بے روزگاری اور کالے دھن جیسے مسئلے آج بھی جوں کے توں ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے گزشتہ انتخابات میں ان مسئلوں پر لوگوں کی امید جگائی تھی،جس پر آج پانی پھر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی کی حکومت میں کسانوں کی بدحال پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ،لیکن کانگریس غریب اور کسان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔