RegionalPosted at: Apr 19 2019 2:53PM ’’میں نے کہا،تیرا سروناش ہوگا‘‘:پرگیا ٹھاکر
بھوپال،19اپریل(یواین آئی)بھوپال پارلیمان حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کی امیدوار سادھوی پرگیا ٹھاکر کے مہاراشٹر کے شہید اور سینئر پولیس افسر ہیمنت کرکرے کے سلسلے میں دئے گئے بیان پر تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔
سادھوی پرگیا ٹھاکر کا اس سلسلے میں ایک ویڈیو آج سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے،جس میں وہ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستے(اے ٹی ایس )کے اس وقت کے چیف اور ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے افسر ہیمنت کرکرے کے سلسلے میں بول رہی ہیں۔
پرگیا ٹھاکر ایک دہائی سے زیادہ وقت پہلے مہاراشٹر کے مالے گاؤں دھماکے معاملے میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کی حراست میں کافی وقت رہی ہیں۔اس وقت مسٹر کرکرے نے بھی ان سے ریمانڈ کے دوران پوچھ تاچھ کی تھی۔
بدھ کو یہاں بھوپال سے بی جےپی امیدوار ہونے کےاعلان کے بعد سے ہی وہ حراست میں ان سے ہوئی پوچھ تاچھ کے سلسلے میں کافی بیان دے رہی ہیں۔اسی سلسلے میں دیر شام انہوں نے یہاں بی جےپی کارکنان کے جلسے میں کہا کہ مسٹر کرکرے نے پوچھ تاچھ کے دوران انہیں کافی پریشان کیاتھا،اس لئے انہوں نے ان سے کہاتھا کہ’تیرا سروناش ہوگا‘‘۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔