image
Friday, Apr 19 2024 | Time 13:50 Hrs(IST)
Regional

لوک سبھا انتخابات:اتر پردیش کی 13 سیٹوں پر پولنگ شروع

لوک سبھا انتخابات:اتر پردیش کی 13 سیٹوں پر پولنگ شروع

لکھنؤ، 18 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مشرقی اتر پردیش کے 11 اضلاع میں 13 پارلیمانی نشستوں پر پولنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی۔
اس مرحلے میں مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، بانسگاؤں ، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ مراکز پر ووٹروں کی قطاریں لگ گئیں۔ پولنگ شام چھ بجے تک ہوگی تاہم مقرر مدت ختم ہونے کے بعد بھی قطار میں لگے ووٹرز اپنا ووٹ ڈالنے کے حقدار ہوں گے ۔
نکسل متاثرہ رابرٹس گنج، ددھی اور چكيا میں ووٹنگ شام چار بجے ختم ہو جائے گی۔ لوک سبھا کی 13 سیٹوں کے ساتھ آج آگرہ (شمالی) اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے بھی پولنگ ہو رہی ہے . انتخابات کے اس مرحلے میں دو کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 797 ووٹرز 167 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ سال 2014 میں اس مرحلے میں 54.96 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے امیدوار ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار شالکنی یادو سے ہے۔ اس کے علاوہ غازی پور سے منوج سنہا، مرزا پور میں اپنا دل (سونےلال) کی انوپريا پٹیل، چندولی سے ریاستی بی جے پی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کے علاوہ گورکھپور سے بھوجپوری فلم اداکار اور بی جے پی امیدوار روی كشن انتخابی میدان میں ہیں۔
جاریہ،یو این آئی،اظ

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image