image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 16:05 Hrs(IST)
Regional

یو پی :ووٹ شماری کے لئے عدیم المثال سیکورٹی کے انتظامات، کاونٹنگ مراکز قلعہ میں تبدیل

یو پی :ووٹ شماری کے لئے عدیم المثال سیکورٹی کے انتظامات، کاونٹنگ مراکز قلعہ میں تبدیل

لکھنؤ: 22 مئی(یواین آئی)حتمی نتائج سے قبل تمام ایگزٹ پول میں بی جے پی اور ایس پی۔ بی ایس پی کے درمیان سخت مقابلے کی پیش قیاسی کے بعد تمام کی آنکھیں جمعرات کو اترپردیش کے 80 لوک سبھا سیٹوں کے حتمی نتائج پر مرکوز ہیں۔ ووٹ شماری کا آغاز جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے ہوگا اور نتائج کے تکمیل تک جاری رہے گا۔
انتخابی نتائج کے پیش نظر پولنگ سنٹروں اور حساس اضلاع میں سنٹرل پیرا ملٹری کی 200 کمپنیاں اور پی اے سی کی 100 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں ساتھ ہی پورے ریاست میں نظم ونسق کو چست و درست رکھنے کے لئے دو لاکھ سے زیادہ پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔
اگرچہ الیکشن کمیشن نے جیت کے جلوس یا کسی دیگر قسم کے جشن پرمکمل طور سے پابندی عائد کردی ہے اور تما م اضلاع کی انتظامیہ نے شرپسند عناصر کو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے روکنے کے لئے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کو نافذ کردیا ہے۔باوجود اس کے افسران سیکورٹی کے معاملے میں کسی قسم کو کوئی رسک لینا نہیں چاہتے ہیں۔ووٹ شماری کے دن شراب کی دوکانیں بھی مکمل طور سے بند رہیں گی۔
ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(نظم و نسق) آنند کمار نے بدھ کو بتایا کہ کاوٹنگ سنٹرس پر’تھری ٹائر سیکورٹی سسٹم‘ کو نافذ کیا گیا ہے جہاں پر کسی بھی شخص کو بغیر پاس کے داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔انہوں نے قبول کیاکہ ماضی میں کاونٹنگ کے دن تشدد کے واقعات کے پیش نظر 13 اضلاع میں سنٹرل فورسز اور پی اے سی کی تعینات کے ساتھ ہی سیکورٹی کے اضافی انتطامات کئے انتظامات کئے گئے ہیں۔اترپردیش میں 80 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ دو اسمبلی حلقوں نگھاسن اور آگرہ(شمالی) کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔
ریاست کے چیف الیکشن افسر وینکٹیشور لو نے بدھ کو بتایا کہ ووٹ شماری کے ضمن میں تما م قسم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔’’ ہم نے ووٹ شماری کے لئے افسران کو باقاعدہ ٹریننگ دی ہے اور ان کو الیکشن کمیشن سے جاری اصول و ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image