RegionalPosted at: Jul 16 2019 10:44AM مظفرنگر پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاش ہلاک
مظفرنگر، 16 جولائی ( یواین آئی) اترپردیش میں مظفرنگر کے نئی منڈی علاقے میں منگل کی صبح ہوئے پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاش مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی منڈي علاقے میں صبح تقریبا پانچ بجے بلاسپور شاہراہ پر ہوئے پولیس تصادم میں ایک لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش روہت عرف سانڈو اور 50 ہزار کا انعامی روكش یادو مارا گیا ۔ ان کے قبضے سے دو پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران پولیس سب انسپکٹر اجے کمار اور کانسٹیبل ونیت ترپاٹھی بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ دونوں کو اسپتال پہچایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے بدمعاشوں کے خلاف قتل، لوٹ وغیرہ کے کئی معاملات درج ہیں ۔ پولیس کو کافی عرصے سے ان تلاش تھی۔
یواین آئی ۔ ک ج