image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 15:36 Hrs(IST)
Regional

مرکزی وزیر دفاع نے کرگل جنگ میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

مرکزی وزیر دفاع نے کرگل جنگ میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

سری نگر، 20جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز اپنے دورہ جموں کشمیر کے دوران دراس میں واقع کرگل جنگ میموریل پر حاضر ہوکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
موصوف وزیر دفاع کے ہمراہ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، فوجی سربراہ بپن راوت اور شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ تھے۔
اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کرگل جنگ میموریل پر آپریشن وجے کے شہیدوں کی یاد میں پھول مالا چڑھا کر خراج پیش کیا اور بعد ازاں ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
وزیر دفاع نے دورے کے دوران اس سیکٹر میں تعینات فوجی افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ چائے پر گفتگو بھی کی۔
انہوں نے مشکل حالات میں ملک کے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی اہلکاروں کے رول کی ستائش کی۔
وزیر دفاع نے اپنے ایک ٹویٹ میں دورہ کرگل جنگ میموریل کے حوالے سے کہا: 'دراس میں آج ہفتہ کے روز کرگل جنگ میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا، کرگل وجے کی 20 ویں برسی پر ملک ان جانباز فوجیوں کے حوصلے اور بہادری کو یاد کرتا ہے ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے'۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر دفاع کا قلمدان سنبھالنے کے بعد یہ راجناتھ سنگھ کا دوسرا دورہ جموں کشمیر ہے۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 1513

خاص خبریں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں  انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران بھی پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یہی بات کہتے ہیں کہ نریندرمودی اورای وی ایم جتنے دن رہیں گے کانگریس کو حکومت ملنے والی نہیں ہے انہوں نے پوچھا کہ مودی، ای وی ایم ہٹانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ پر مشتمل 96 لوک سبھا سیٹوں پر 13 مئی کو انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

image