image
Tuesday, Nov 12 2019 | Time 08:42 Hrs(IST)
  • اسپین :انتخابات میں شکست کے بعد سٹیزن پارٹی کے لیڈر کا استعفی
  • یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا-اردو سروس،9-رفیع مارگ،نئی دہلی کی جانب سے تمام سبسکرائبرز کو صبح کا سلام۔
Regional

راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

سری نگر، 22 جولائی (یو این آئی) راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک 63 سالہ یاتری کی بال تل بیس کیمپ میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت واقع ہوئی اس طرح یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران مرنے والے یاتریوں کی تعداد 23ہوگئی ہے جن میں دو رضاکار اور دو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایک یاترا افسر نے پیر کے روز بتایا کہ راجستھان سے تعلق رکھنے والا پرہلاد رائے ولد چوتھمال جین گر نامی ایک یاتری کی پوتر گھپا کے نزدیک حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ رائے کو فوری طور نزدیکی میڈیکل کیمپ پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
خاص خبریں
گورنر نے شیو سینا کو حکومت بنانے کا وقت دینے سے انکارکیا

گورنر نے شیو سینا کو حکومت بنانے کا وقت دینے سے انکارکیا

ممبئی، 11 نومبر (یواین آئی) شیو سینا صدر اودھو ٹھاکرے کے بیٹے اور رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کے لئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے 48 گھنٹے کا اور وقت مانگا تھا جس سے انہوں نے انکار کر دیا۔

...مزید دیکھیں
دفاعی شعبہ میں  میں خود کفیل ہونے کیلئے ٹیکنالوجی میں جدت ضروری: راج ناتھ

دفاعی شعبہ میں میں خود کفیل ہونے کیلئے ٹیکنالوجی میں جدت ضروری: راج ناتھ

نئی دہلی، 11 نومبر (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دفاعی شعبہ میں خودکفیل بننے اور دیسی ہدف حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی میں جدت اور نئی سوچ کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
کاش کوئی مودی کو بتائے ’ سب چنگی سی ‘  نہیں ہے: کانگریس

کاش کوئی مودی کو بتائے ’ سب چنگی سی ‘ نہیں ہے: کانگریس

نئی دہلی، 11 نومبر ( یواین آئی) کانگریس نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ہندوستانی معیشت کے چیلنج کے دور سے گزرنے کی بات کا اعترا ف کرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے پیر کے روز طنز کیا کہ کاش یہی بات ملک میں ’سب کچھ ٹھیک ہے‘ کہنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو کوئی سمجھا پاتا ۔

...مزید دیکھیں
اکثریت  کے لئے ٹھاکرے اور پوار کے درمیان میٹنگ  مکمل

اکثریت کے لئے ٹھاکرے اور پوار کے درمیان میٹنگ مکمل

ممبئی،11نومبر(یواین آئی)مہاراشٹر میں حکومت بنانے کےلئے اکثریت حاصل کرنے کےلئے شیوسینا صدر ادھوٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے صدر شرد پوار کے ساتھ ایک گھنٹے تک میٹنگ کی۔

...مزید دیکھیں
تعلیمی نظام میں وسیع تبدیلی لائیں:نائب  صدر

تعلیمی نظام میں وسیع تبدیلی لائیں:نائب صدر

نئی دہلی،11نومبر(یواین آئی)نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو نے ملک کو تعلیم اورجدت کا ایک معروف مرکز بنانے کےلئے تعلیم سے لے کر تحقیق تک کے مکمل تعلیمی نظام میں وسیع تبدیلی لانے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
مولانا آزاد کے نظریہ ہندومسلم اتحاد کو اپناکر ہی ملک میں امن خیرسگالی کا ماحول قائم کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید

مولانا آزاد کے نظریہ ہندومسلم اتحاد کو اپناکر ہی ملک میں امن خیرسگالی کا ماحول قائم کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید

نئی دہلی، 11نومبر (یو این آئی) مولانا ابوالکلام آزاد کے ہندو مسلم اتحاد کے نظریے کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے پلاننگ کمیشن کی سابق رکن ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے کہاکہ موجودہ حالات میں مولانا آزاد کے نظریہ ہندومسلم اتحاد کو اپناکر ہی ملک میں امن خیرسگالی کا ماحول قائم کیا جاسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
سرکاری اقدامات سے جی ڈی پی کو رفتار ملے گی  : نائیڈو

سرکاری اقدامات سے جی ڈی پی کو رفتار ملے گی : نائیڈو

نئی دہلی، 11 نومبر (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ حکومت کے اقدامات سے آئندہ دنوں میں معیشت کو مضبوطی اور جی ڈی پی کو رفتار ملے گی۔

...مزید دیکھیں

ویسٹ انڈیز کا افغانستان کے خلاف کلین سویپ

11 Nov 2019 | 10:05 PM

لکھنؤ 11 نومبر (یواین آئی) شائی ہاپ (109 ناٹ آوٹ) کی شاندار سنچری اور كيمو پال (44 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریزمیں کلین سویپ کی۔

image