image
Friday, Mar 29 2024 | Time 16:21 Hrs(IST)
Regional

جموں میں ٹو جی انٹرنیٹ سروس بحال

جموں میں ٹو جی انٹرنیٹ سروس بحال

جموں، 17 اگست ( یواین آئی) ضلع جموں میں ہفتہ کو ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی جبکہ ضلع راجوری میں عائد پابندیوں کو ہٹا لیا گیا ۔ ایک افسرنے کہا’’ ضلع جموں میں جمعہ کی آدھی رات رات سے ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو احتیاطاََکم رکھا گیا ہے، تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ سوشل میڈیا پر کسی طرح کی افواہ یا توہن امیز مواد تو پوسٹ نہیں کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا’’حکومت نے صرف افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی تھی، تاکہ حالات خراب نہ ہوں اور سکیورٹی کے لئے خطرہ پیدا نہ ہو‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے اور جلد ہی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی ۔ ضلع انتظامیہ جموں و کشمیر اور لداخ میں زمینی صورتحال اور سوشل میڈیا پر باریکی سے نظر بنائے ہوئے ہے اور اگر کوئی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے یا امن و امان کو خراب کرنے کے لئے نازیبا مواد پوسٹ کرتے پایا گیا، تو اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع راجوری میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئیں پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں، لیکن رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک پابندیاں عائد رہیں گی ۔ واضح ر ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر اور لداخ نام سے دو مرکز کے زیر انتظام علاقے بنانے کے فیصلے سے قبل چار اگست کی آدھی رات سے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image