RegionalPosted at: Oct 15 2019 7:07PM اب پاکستان جارہا اپنے حق کا پانی روک کر کسانوں کو دیں گے: مودی
کروکشیتر، 15اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پر اب پانی پر سرجیکل اسٹرائک کرنے کے اشارے دیتے ہوئے کہاکہ ملک کے حصہ کا جو پانی ندیوں کے ذریعہ سرحد پارہا ہے اسے روک کر ہریانہ کے گھر گھر اور کسانوں کے کھیتوں تک پہنچایا جائے گامسٹر مودی نے چرکھی دادری اسمبلی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار ببیتا فوگاٹ کی حمایت میں انتخابی ریلی کے ساتھ ریاست میں آج اپنے دورہ کی شروعات کرتے ہوئے موجود لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹی کو کامیاب بناکر اسمبلی میں پہنچائیں جو وہاں اس علاقہ کے لوگوں کی آواز بنے گی۔ انہوں نے ریاست کے ہر کسان کے اکاونٹ میں سیدھے مدد پہنچانے کی بھی بات کہیانہوں نے کہاکہ ملک کے حق کا پانی گزشتہ 70برس تک پاکستان جاتا رہا۔ اسے روک کر اب ہریانہ کے گھر گھر اور کھیت تک پہنچایا جائے گا۔ اس سمت میں کام شروع ہوچکا ہے۔ اس پانی پر ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے چھوٹے کسانوں کو پنشن سے جوڑنے کا وعدہ کیا تھا اور ریاست میں پارٹی کی حکومت بنتے ہی یہ کام پورا کردیا جائے گا۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1540