RegionalPosted at: Nov 18 2019 1:59PM ادھو کا اجودھیا دورہ ملتوی
لکھنؤ:18 نومبر(یواین آئی)مہاراشٹرا میں حکومت سازی کی سرگرمیوں میں مصروف شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کا 24 نومبر کو اجودھیا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے پیر کو یہاں بتایاکہ اجودھیا متنازع زمین پر مالکانہ حق کا فیصلہ رام للا کے حق میں آنے کے بعد شیوسینا سربراہ 24 نومبر کو رام للا کے درشن کے لئے اجودھیا آنے والے تھے لیکن مہاراشٹرا میں حکومت سازی کو لے کر چل رہی کھینچ تان میں الجھے ادھو نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
مسٹر ٹھاکرے نے رام مندر کے لئے رتھ یاترا نکالنے والے بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی سے بھی ملنے والے تھے لیکن اب بی جے پی کے ساتھ رشتوں میں تلخی کی وجہ سے ممکنہ طور سے ان سے بھی ملاقات نہیں کریں گے۔
یواین آئی۔ولی