RegionalPosted at: Feb 18 2020 1:30PM میں شیوراج سے ناراض نہیں ہوتا، سندھیا سے کیوں هوؤں گا: کمل ناتھ
بھوپال، 18 فروری (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ وہ کبھی بھی کسی سے ناراض نہیں ہوتے ہیں۔
مسٹر کمل ناتھ نے یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔ ان سے سینئر کانگریسی لیڈر جیوتی رادتيہ سندھیا کے حالیہ بیان اور اس کے بعد ان کے (مسٹر کمل ناتھ کے) تبصرہ کو لے کر پوچھا گیا تھا۔ وزیر اعلی نے کہا’’اگر وہ کہہ رہے ہیں، تو میں نے جو کہا، کہہ دیا۔ اس میں کون سی بڑی بات ہے‘‘۔ اسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’’میں کبھی کسی سے ناراض نہیں ہوتا۔میں شیوراج سنگھ سے ناراض نہیں ہوتا، سندھیا سے کیوں ناراض هوؤں گا‘‘۔
ریاست میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) لاگو کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ ابھی یہ ریاست میں لاگو نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر کمل ناتھ نے یہاں منٹو ہال میں متبادل مالی مینجمنٹ سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جواب میں یہ تبصرے کئے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ریاست میں مالی وسائل بڑھائے جائیں، اس کے لئے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک و ریاست میں اقتصادی حالات بدلے ہیں۔ اس کے پیش نظر نئے متبادل پر غور کیا جانا ضروری ہے۔
یواین آئی،اظ