RegionalPosted at: Feb 22 2020 9:56AM جونپور میں اسکارپیو کی زد میں آکر تین بھائیوں کی موت
جونپور، 22 فروری (یو این آئی) اترپردیش میں جونپور کے چندوَک علاقے میں جمعہ کی شام گائے کو بچانے کے دوران اسکارپیو کار کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار تین سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دوبھائیوں کی موت کل ہی ہوگئی تھی جبکہ تیسرے بھائی کو سنگین حالت میں ٹراما سینٹر وارانسی ریفر کیا گیا تھا جہاں گزشتہ شب اس کی بھی موت ہوگئی۔ تینوں بھائی سنیچر کے روز ہونے والے ہائی اسکول کا امتحان دینے کے لئے غازی پور جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق مہلوکی کی شناخت کیراکت کوتوالی علاقے کے مئی ٹڑواپر گاؤں کے راجندر پرساد (32)، مکیش کمار (21) اور آشیش گوتم (19) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی ہیں۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔کار کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔