RegionalPosted at: Feb 24 2020 10:59PM تاج محل ہند کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ: ٹرمپ
آگرہ،24 فروری(یواین آئی)تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے مسٹر ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔
مسٹر ٹرمپ بیوی ملینیا کا ہاتھ تھامے گائڈ سے انمول ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے تھے وہیں ان کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشر نر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھے۔
اس درمیان انہوں نے اپنے فون سے کئی فوٹوز بھی لئے۔