image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:59 Hrs(IST)
Regional

کورونا وائرس: جموں وکشمیر میں 37,713 افراد زیر نگرانی ہیں

کورونا وائرس: جموں وکشمیر میں 37,713 افراد زیر نگرانی ہیں

سری نگر، 7 اپریل (یو این آئی) حکومت نے کہا کہ بیرون ریاست یا بیرون ممالک سے آئے کل 37,713 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اب تک جموں وکشمیر میں 125 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 125 مثبت معاملات میں سے 118 سرگرم معاملات ہیں، 04 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب تک 9209 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹائن مراکز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 567 افراد کو ہسپتال کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 118کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 20,735 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بلیٹن کے مطابق7084 افرادنے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 1900 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 1763 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے اور 12 کی روپورٹیں 07 اپریل 2020ء تک آنا باقی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رپورٹ کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صحت مند رہنے کے لئے اپنے گھروں میں کثرت کیا کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے: 'کووڈ 19 کے دوران جبکہ ہم سب اپنے گھروں میں رہتے ہیں اور ہماری نقل و حمل محدود ہوکر رہ گئی ہے، اس صورتحال میں ہر عمر کے لوگوں کے لئے ضروری بنتا ہے کہ وہ وقفے وقفے سے تین سے پانچ منٹ تک جسمانی طور متحرک رہیں۔ لوگ اپنے گھروں کے اندر چہل قدمی کرسکتے ہیں جس سے نفسیاتی دباﺅ کم ہوگا اور خون کا دورہ معمول کے مطابق رہے گا'۔
...یو این آئی ظ ح بٹ

خاص خبریں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

25 Apr 2024 | 3:41 PM

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image