image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:05 Hrs(IST)
Regional

جموں و کشمیر میں بی جے پی والوں کے لئے ایک جبکہ اپوزیشن والوں کے لئے دوسرا قانون ہے: ہرش دیو سنگھ

جموں،25 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے یونین ٹریٹری انتظامیہ پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی سے وابستہ لوگوں کے لئے ایک قانون ہے جبکہ اپوزیشن والوں کے لئے دوسرا قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ نہ جمانے کا قانون اپوزیشن والوں کے لئے ہے جبکہ بی جے پی سے وابستہ لیڈران وکارکنان اس قانون سے مستثنیٰ ہیں۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر آج کی تاریخ میں بھی کھلے عام پبلک میٹنگوں کا اہتمام کرتے ہیں جبکہ ان کو روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے۔
ہرش دیو نے ان باتوں کا اظہار یہاں میڈ یا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر میں دو قانون ہیں ایک بی جے پی والوں کے لئے ہے اور دوسرا اپوزیشن والوں کے لئے ہے، حال ہی میں دیکھا گیا کہ ہزاروں کسانوں کو زمینوں سے بے دخل کیا گیا جس پر وہ چالیس پچاس برسوں سے کام کررہے تھے ریڈہ والوں کے ریڈوں کو توڑا گیا اور ان سے کہا گیا کہ سررکاری زمینوں پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں ہے‘۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ اگر یہ قانون اپوزیشن والوں کے لئے ہے تو بی جے پی والوں کے لئے کیوں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ’یہ قانون سب کے لئے ہونا چاہئے لیکن بی جے پی کے لیڈران وکارکنان اس سے مستثنیٰ کیوں ہیں، ہم نے بی جے پی کے ان لیڈروں اور کارکنوں کی تفصیلات حکام کو فراہم کی تھیں جو سرکاری زمینوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں اور غیر قانونی تعمیرات بھی بنائے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی‘۔
ہرش دیو نے کہا کہ بی جے پی کے کئی لیڈران آج بھی سرکاری رہائش گاہوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان لیڈروں نے اپنی کوٹھیاں کرایے پر دی ہیں اور خود سرکاری بنگلوں میں رہتے ہیں۔
موصوف چیئرمین نے کہا کہ بی جے کے لیڈران آج بھی کھلے عام عوامی میٹنگوں کا اہتمام کرتے ہیں ان کا روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا حد یہ ہے کہ کورونٹائن سینٹروں میں جو لوگ بی جے پی کے ساتھ وابستہ ہیں ان کا جلدی ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور گھر روانہ کیا جاتا ہے لیکن جو لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں انہیں قرنطینہ سینٹروں میں برا حال ہے۔
یو این آئی -ایم افضل

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور برطانیہ میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے شراکت داری

25 Apr 2024 | 2:57 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کنگز کالج لندن، گائیز اور سینٹ تھامس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ، ہندوجا فاؤنڈیشن یو کے اور پی ڈی ہندوجا ہسپتال اور میڈیکل ریسرچ سینٹر نے صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید تربیت، تعلیم اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک نئی شراکت داری کی ہے۔

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image