RegionalPosted at: May 27 2020 4:08PM کمل ناتھ نے نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا
بھوپال 27مئی(یواین آئی)سینئر کانگریس لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہرلال نہرو کی برسی پر آج ان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا’’جدید ہندوستان کے معمار،ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم،بھارت رتن پنڈت جواہرلال نہرو جی کی برسی پرخراج عقیدت۔
سینئر کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’آج پنڈت جواہرلال نہروجی کی برسی ہے،جنہوں نے ہندوستان کے کروڑوں لوگوں کے ساتھ مل کر ملک کو آزاد کیا۔آزاد ہندوستان کو ہر شعبے میں خودکفیل بنانے میں ملک کی معیشت کی بنیادرکھی،اور ملک متعدد شعبوں میں خود کفیل ہوا۔آج ہم انہیں یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
سابق ریاستی کانگریس صدر ارون یادو اور دیگر کانگریس لیڈران نے بھی مسٹر نہرو کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
یو این آئی۔الف الف