RegionalPosted at: Jul 10 2020 12:52PM مدھیہ پردیش پولیس نے اپنا کام کیا: نروتم
بھوپال، 10 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ جمعرات کی صبح اجین پولیس کی گرفت میں آئے وکاس دوبے کو دیر شام اترپردیش پولیس کو سونپنے کے بعد ایم پی پولیس نے پورے قافلے کو بہ حفاظت مدھیہ پردیش سے اترپردیش کی سرحد تک پہنچایا تھا۔
مسٹر مشرا نے یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ وکاس دوبے کے مڈبھیڑ میں مارے جانے پر کانگریس کے رہنماؤٔں کے سوال اٹھانے سے متعلق مسٹر مشرا نے کہا کہ یہی لوگ گذشتہ روز اسے زندہ پکڑے جانے پر سوال اٹھا رہے تھے اور اب اس کے مرنے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
مسٹر مشرا نے کہا کہ در اصل پورے معاملے میں مدھیہ پردیش پولیس نے اپنا کام بہتر ڈھنگ سے کیا۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ دو دن سے اجین میں تھا۔
جاری۔۔۔یو این آئی، ایم اے۔