image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 11:50 Hrs(IST)
Regional

لوجہاد قانون سے بے روزگاری اور غریبی ختم ہو تو ہمیں کوئی دقت نہیں:دگوجے

لوجہاد قانون سے بے روزگاری اور غریبی ختم ہو تو ہمیں کوئی دقت نہیں:دگوجے

دموہ،یکم دسمبر(یواین آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے لو جہاد کے سلسلے میں کہا ہے کہ اگر اس سے بے روزگاری،پسماندگی اور غریبی ختم ہوجائے تو ہمیں کوئی دقت نہیں مسٹر سنگھ نے ایک نجی پروگرام میں بھوپال سے پنا جاتے وقت کل رات دموہ میں بی جےپی حکومت پر اہم مسئلوں سے توجہ بھٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج جو مسئلے ہیں،حکومت ان پر کیوں توجہ نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کورونا ویکسن کے مدھیہ پردیش میں لوگوں پر ہونے والے ٹیسٹ پر کہا کہ اس میں پروٹوکول پر عمل ہونا چاہئے۔حکومت کو جلدبازی نہیں کرنی چاہئے۔اگر کوئی برا اثر ہوا تو ذمہ داری کس کی ہوگی۔
کسان تحریک پر انہوں نے کہاکہ کسان اپنی بنیادی سہولیات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بی جےپی کو اس پر بات چیت کرنی تھی۔ اس قانون سے بڑے لوگوں اور ملٹی نیشنل سطح کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ،اس لئے کسان تحریک کررہے ہیں۔ اگر قانون لانے سے پہلے ہی حکومت کسانوں سے بات کرلیتی،تو یہ نوبت ہی نہیں آتی۔
مسٹر سنگھ نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں کہا کہ الیکشن کے نتائج کانگریس کی امید کے مطابق نہیں رہے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ مستقبل میں ہونے والے علاقائی بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو موقع دیا جائےگا۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر  آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک

کوالالمپور، 23 اپریل (یو این آئی) ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کا پاکستان کا دورہ  ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ ،کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد، 23 اپریل (یواین آئی )ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ

چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں جہاز پل سے ٹکرانے کے بعد چار لاپتہ

گوانگ ڈونگ، 23 اپریل (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے فوشان شہر میں پیر کی رات ایک جہاز ایک پل سے ٹکرانے کے بعد چار افراد لاپتہ ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی

23 Apr 2024 | 12:01 AM

جے پور، 22 اپریل (یو این آئی) سندیپ شرما کی 18 رن پر پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بعد یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ (104) اور سنجو سیمسن ناٹ آؤٹ (38) کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 38ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔

امیتابھ بچن 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے

22 Apr 2024 | 5:03 PM

ممبئی، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image