
نئی دہلی، 4 مارچ (یو این آئي) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت کی توجہ زراعت اور دیہی شعبے کی ترقی اور مضبوطی پر مرکوز ہے اس کے لیے بہت ساری اہم اسکیمیں اور پروگرام چلائے جارہے ہیں، جو چھوٹے کسانوں کے لئے بہت فائدہ مند ہیں مسٹر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کے روز ایشیا پیسیفک رورل اینڈ ایگریکلچرل کریڈٹ ایسوسی ایشن (اے پی آر سی اے) اور نیشنل ایگریکلچرل اینڈ رورل بینک (نابارڈ) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ "علاقائی پالیسی فورم" کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی ، 4 مارچ (یو این آئی ) ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن میں اچانک آئی شدت کے درمیان اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی اور فعا ل کیسز میں اضافہ ہوا ہے مسلسل دو دنوں سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے زائد درج کی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی اور ان کی تعداد 89 رہ گئی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی ، 4 مارچ ( یواین آئی )بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آنے کے باوجود جمعرات کو گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل پانچویں روز مستحکم رہیں دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الوقت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے ۔
...مزید دیکھیں 
بغداد، 4 مارچ ( یواین آئی ) عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ میں فوج کے فضائی حملے میں داعش کے چار دہشت گرد مارے گئےصوبائی پولیس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی صوبائی پولیس کے افسر السعدی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے دارالحکومت بغداد سے 135 کلومیٹر دور واقع جلالہ شہر میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے ۔
...مزید دیکھیں 
جموں، 4 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں کورونا مخالف ٹیکے کی پہلی خوراک لی انہوں نے لوگوں سے بھی یہ ٹیکہ لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ٹیکہ لگانے سے کورونا کے خلاف جاری جنگ کو جیت سکتے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی ، 4 مارچ ( یواین آئی ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے والدین کے ساتھ یہاں جمعرات کے روز ایل این جے پی اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وہ اور ان کے والدین نے لوک نائک جئے پرکاش اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا ۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی، 4 مارچ (یو این آئی ) امریکہ میں بانڈز پر بہتر منافع ملنے کے بعد کل وہاں کے بازاروں میں آئی زبردست گراوٹ کی وجہ سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تین دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا ۔
...مزید دیکھیں